Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 کا چیمپیئن بن گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 کا چیمپیئن بن گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فائنل میچ میں اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 9 کا چیمپئین بن گیا ۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی  اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، دونوں کی اوپننگ زیادہ دیر نہ چل سکی اور 26 رنز کے مجموعی سکور پر کولن منرو خوشدل شاہ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

منرو کے بعد آنے والے آغا سلمان بھی مارٹن گپٹل کا کریز پر زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور صرف 11 بالز پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شاداب خان بھی بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھ سکے۔

پانچویں نمبر پر آنے والے بیٹر اعظم خان نے مارٹن گپٹل کے ساتھ مل کر مزاحمت کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 102 پر پہنچا دیا لیکن اس کے بعد مارٹن گپٹل 32 بالز پر 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

گپٹل کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اعظم خان بھی اسامہ میر کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ان کے بعد حیدر علی اور فہیم اشرف  کریز پر آئے اور جلد ہی آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔

فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے ہدف آخری بال پر پورا ہو گیا، نسیم شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2، 2، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے160 رنز کا ہدف دے دیاتھا ، ملتان سلطان نے آخری تین اوورز میں32 رنز بنائے،افتخار احمدنے اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور 20 گیندوں پر 3 چھکے اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 32 رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔عماد نے 5 اور شاداب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ میں اسلام آباد کے بولرز عماد وسیم اورشاداب خان چھاگئے اور ملتان کی ٹیم کو ایک بڑے اسکورکی جانب جانے سے روک دیا، ملتان سلطان نے 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More