Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلی بلوچستان کا 2 ہزارغیرحاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم

وزیراعلی بلوچستان کا 2 ہزارغیرحاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم

تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیے جارہے ہیں ،سرفراز بگٹی

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا اور واضح کردیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائے جائیں۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلی نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔

اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیے جارہے ہیں، جو سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ فی کس خرچ بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More