Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی 13 سال بعد فائنل میں رسائی

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی 13 سال بعد فائنل میں رسائی

پاکستان ہاکی ٹیم نے 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی، جاپان کے ساتھ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 11مئی کو فائنل میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10، 10 پوائنٹس ہوگئے، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے 2011ء میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی،اکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More