Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چینی مارکیٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کچھ بھی ممکن ہے

سارہ افضل

تحریر: سارا افضل

 

چینی مارکیٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کچھ بھی ممکن ہے

بیجنگ  میں "چین کی مسلسل ترقی” کے موضوع پر چائناڈویلپمنٹ فورم 2024  میں چین کی  مارکیٹ کے مواقع ، چین میں  سرمایہ کاری اور اس کے مثبت نتائج پر  دنیا کے سرکردہ کاروباری  اداروں کے سربراہان نے مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ دو روزہ فورم میں شرکت کرنے والے عالمی ایگزیکٹوز چین کے کاروباری ماحول کے بارے میں بے حد پر امیدنظر آئے اور ان کی جانب سے چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے اعلانات کے ذریعےچینی مارکیٹ پر ان کے اعتمادکاعملی اظہار بھی ہوا ہے۔ایپل کے ٹمکک،کوالکوم کے کرسٹیانوایمون اور بلیکاسٹون کے اسٹیفن شوار زمین، چین کے ساتھ نئے تعاون کے خواہاں ایگزیکٹوز میں شامل ہیں۔

امریکی ٹیک کمپنی ایپل کے سی ای او ٹمکک کا کہنا ہے کہ ایپل مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ چین میں ایپل کی ایک اپلائیڈریسرچ لیب پہلے سے ہی موجودہے۔مارچ کے وسط میں، ایپل نے اعلان کیا کہ وہ شنگھائی میں اپنی اپلائیڈ ریسرچ لیب کو وسعت دےگا اور اس سال کے آخر میں شینزین میں ایک نئی لیب قائم کرےگا۔شنگھائی اور شینزین کی لیبارٹریز  سمارٹ مینوفیکچرنگ ،مصنوعات کے معیار اور مواد کے تجزیے کےساتھ ساتھ عالمی انجینئرنگ اورڈیزائن ٹیم کے لیےوسائل فراہم کریں گی ۔ ٹم کک نے شنگھائی میں ایک نئے فلیگ شپ ایپل اسٹور کا بھی افتتاح کیا جو عالمی سطح پر کمپنی کا دوسراسب سے بڑاریٹیل اسٹورہے۔

 

 

ایپل نےچین میں اپلائیڈ ریسرچ لیبارٹریز کی تعمیر میں مجموعی طور پرایک ارب یوآن (تقریبا۱۴۰ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے اور ۳۰ سال سے زیادہ عرصے سے چین میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر کام کر رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کے۲۰۰بڑےسپلائرز میں سے۱۵۱ کی پیداواری سرگرمیاں چین میں ہیں۔ فی الحال،ایپل کے بیجنگ،شنگھائی،سوزواورشینزین میں ریسرچ اینڈ دویلپمنٹ سینٹر کےمراکز ہیں اور گزشتہ پانچ سالوں میں اس کی ٹیم کا سائز دوگنا ہوگیا ہے.اس کے علاوہ سپلائی چین کی ترقی ٹم کک کی ترجیحات میں سےایک ہے۔ اس کے لیے انہوں نے شنگھائی میں ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ایپل کے تین بڑےسپلائرز کےساتھ سمارٹ مینوفیکچرنگ،گرین مینوفیکچرنگ اور ٹیلنٹ ٹریننگ میں تازہ ترین کامیابیوں اور پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ٹم کک کا کہنا ہے کہ ایپل کی سپلائی چین کے لیے چین سے زیادہ اہم کو ئی جگہ نہیں ہے۔اپنےتمام شراکت دار سپلائرزکےساتھ مل کر،ایپل نے۱۵ گیگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی پیدا کی ہے. یہ دنیا بھر میں حاصل کیا جانے والا بہت بڑا ہدف ہے اوراس میں بہت سا حصہ چین کا ہے،کیونکہ ایپل کی سپلائی چین کا بہت بڑا حصہ چین میں ہے۔کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کے عمل میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی موجودہ تیز رفتارترقی بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے ٹم کک کی رائے میں یہ ہراس کمپنی کےلیے ایک بہت بڑا ٹول اور ٹول کٹ فراہم کرتاہےجو کاربن نیوٹرل ہونا چاہتا ہےیااپنےاخراج کوکافی مقدار میں کم کرناچاہتا ہے۔

فورم میں شریک یونائیٹڈفیملی ہیلتھ کیئر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ چین میں ہیلتھ کیئر انفراسٹکچر کےبنیادی انفراسٹکچر اور تحقیقی مراکز میں نمایاں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس ہیڈ کوارٹرز کی منتقلی ملک میں بڑھتی ہوئی طلب اورسازگارمواقع پرمضبوط یقین کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی کمپنی کے ہیلتھ انشورنس ہیڈکوارٹر کو شنگھائی اور بیجنگ میں بھی منتقل کیا گیا  ہے اور تقریبا تین ہفتے پہلے، بیجنگ کے لیے ہیلتھ کیئر کی سب سے بڑی ایف ڈی آئی کا ارادہ کیا جو اس کمپنی کا پانچواںبیجنگیونائیٹڈفیملیاسپتالہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے بیجنگ میں اپنے تحقیقی اور تعلیمی مرکز کی تعمیرکےلیےایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اردہ بھی ظاہر کیا۔مشیلن گروپ کے سی ای او کی جانب سے بھی چینی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےشنگھائی اور شینیانگ میں اپنے پلانٹس کی تیاری اورتوسیع کا اعلان بھی کیا ہے۔

مرسڈیزبینز  گزشتہ ۲۰ سالسےزائدعرصےسے چین میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور چین میں اپنی

” نیکسٹ جنریشن” الیکٹرک گاڑیاں لانچکرنے کے مراحل میں ہے ۔ فورم میں شریک مرسڈیز بینزگروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےچیئرمین کا کہنا ہے کہ یہاں بیجنگ میں اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنر کےساتھ،ہماپنےآپریشنزمیں اہم سرمایہ کاری کر رہےہیں۔ان کی رائے میں چین کے ساتھ نئے تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھانے سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں مددملےگی۔چین دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور یہ مرسڈیز کے لیےبھی سب سے بڑی مارکیٹ ہے. مرسیڈیز ایسی کمپنی ہے جو یہاں کاروبار کرتی ہےاور اس کے زیادہ تر آپریشن بھی یہیں ہیں،لہذاکمپنی تقریبا وہ تمام گاڑیاںبناتی ہے جو چین میں فروخت کی جاتی ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ مرسیڈیز چینسےدوبارہ ،یورپ،دوسرےشراکتداروںاوربرآمدکنندگانکےساتھبھیملرہی ہے جو کہ دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہمیں تجارتی تعلقات کوکھلا اور متحرک رکھنےکی ضرورت ہے، اقتصادی ترقی کے لحاظ سے جیت پر توجہ مرکوز کرنےکی ضرورت ہے اور ٹیکنالوجی،جدت طرازی کو مزیدفروغ دینے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کےلیےکامجاریرکھنےکیضرورتہے۔

اس فورم میں ، ایپل کے سی ای او کا یہ جملہ چین کی نئی معیاری پیداواری قوت اور چینی مارکیٹ کی جانب سے دنیا کو فراہم کیے جانے والے مواقع کا مکمل طور پر احاطہ کرتا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ  "چینی مارکیٹ  ایک ایسی جگہ ہے جہاںکچھ بھی کرنا ممکن ہے”۔ بلاشبہ  چین اپنی مارکیٹ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، انہیں بہتر سے بہتر کرتے ہوئے  اور چین کے دروازے عالمی سرمایہ کاری کےلیے مزید کشادہ کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی جانب مسلسل پیش رفت  کر رہا ہےاور یہ معاشی و اقتصادی ترقی صرف چین کی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی ترقی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More