Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان نے 23افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دیدی

ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 11، پولیس سروس کے 5،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اور فارن سروس کے 3تین افسر ن شامل ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے 23افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ اجلاس میں افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر اللہ بخش ملک، فضیل اصفر، افضل لطیف، پرویز عباس، علی رضا، جاوید اکبر، بابر حیات، میاں وحید الدین، علی شہزادہ، داود احمد،انعام اللہ دریجو،پولیس سروس کے محمد طاہر، شعیب دستگیر، فیصل شاہکار آ ئی سندھ سید کلیم امام، مشتاق احمد مہر،آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے شاہد گل، محمد اکرم اور فرخ احمد حامدی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے انفارمیشن گروپ کی زاہدہ پروین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیدی ہے۔ وہ اس وقت انچارج سیکریٹری اطلاعات و نشریات ہیں۔ ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 11، پولیس سروس کے 5،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اور فارن سروس کے 3تین افسر ن شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More