Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کے 96 خاکروبوں کی کاکردگی بھی نہ ہونے کے برابر

مچھروں کی افزائش میں اس قدر اضافہ ہوچکا ہے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئیں

پنڈی بھٹیاں سے انصر عباس

پنڈی بھٹیاں ( نیوز پلس)نمازیوں،بچوں کو گندگی کی نالیوں گندگی کے ڈھیروں سے گزرتے ہوئے بد بو تعفن برداشت کرنا پڑتا ہے اور شہری اس صورت حال سے پریشان ہیں میونسپل کمیٹی کے 96نفوس پر مشتمل خاکروبوں کی کاکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے شہر ی اس صورت حال کی مسلسل چیخ و پکار کرتے آرہے ہیں مگرشہر کو کلین اینڈ گرین نہ بنایا جاسکا اور آلودگی تعفن بد بو کا شہر بنا دیا گیا شہریوں نے موجودہ میونسپل کمیٹی کی ایڈمنسٹریشن کی توجہ اس جانب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے فوری اقدامات کیے جائیں موجودہ صورت حال میں مچھروں کی افزائش میں اس قدر اضافہ ہوچکا ہے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں اور یہ بیماریوں اور وبائی امرض کا باعث بن سکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More