Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میجر ثاقب اقبال کے قاتل گر فتار

آرام باغ تھانے کی حدود میں چھ جون کو میجر ثاقب اقبال کو قتل کیا گیاتھا

کراچی(نیوز پلس) پولیس کی کامیاب کاروائی، میجر ثاقب اقبال کے قاتل گر فتار۔تفصیلات کے مطابق چھ جون کو آرام باغ تھانے کی حدود میں قتل کئے جانیوالے میجر ثاقب اقبال کے دونوں قاتل گرفتار کرلیے گئے ہیں، دونوں ملزم کے پی ٹی کے مزدور تھے، دونوں ملزمان کو سائٹ سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ معاملے کو حل کرنے کیلئے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی تھیں۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو موبائل نمبرز کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کا کوئی خاص کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نعمان نے واردات کے دوران فائرنگ کی جبکہ عمر فاروق موٹر سائیکل پر سوار تھا، دونوں ملزمان نے بھی اقبال جرم کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ آرام باغ تھانے کی حدود میں چھ جون کو میجر ثاقب اقبال کو قتل کیا گیاتھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More