Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انگریزی ادب کے عظیم ڈرامہ نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی

انگریزی ادب کے عظیم ڈرامہ نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی

انگریزی ادب کے عظیم ڈرامہ نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منگل کومنائی گئی ۔23 اپریل 1616 کو ناموَر شاعر اور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر نے اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہا تھا۔ شیکسپیئر کو برطانیہ کا عظیم تخلیق کار مانا جاتا ہے جس نے عالمی سطح پذیرائی اور مقبولیت حاصل کی۔1564 میں برطانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہونے والا ولیم شیکسپیئر معمولی تعلیم یافتہ تھا۔

نوجوانی میں روزی کمانے کے لیے لندن کے ایک تھیٹر میں معمولی کام کیا اور ان میں لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔شیکسپیئر نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں چھوٹے موٹے کردار نبھاتے رہے ا اور پھر تھیٹر کے لیے ڈرامے تحریر کرنا شروع کئے۔ قلم کی طاقت اور تخیل کی پرواز نے ان کو 1594 تک زبردست شہرت اور مقبولیت سے ہم کنار کردیا اور وہ لندن کے مشہور تھیٹر کا حصّہ بن گئے۔ اسی عرصے میں شیکسپیئر نے شاعری شروع کی اور آج ان کی تخلیقات انگریزی ادبِ عالیہ میں شمار کی جاتی ہیں۔انگلستان کے شعرا میں جو شہرت اور مقام و مرتبہ شیکسپیئر کو حاصل ہوا وہ بہت کم ادیبوں اور شاعروں‌ کو نصیب ہوتا ہے۔

برطانوی شاعر اور ڈراما نگار کی ادبی تخلیقات کا دنیا بھر کی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا جن میں‌ اردو بھی شامل ہے۔ ہملٹ اور میکبتھ جیسے ڈراموں کے اردو تراجم بہت مقبول ہوئے، اس کے علاوہ شیکسپیئر کی شاعری کا بھی اردو ترجمہ ہوا۔ شیکسپیئر نے طربیہ، المیہ، تاریخی اور رومانوی ڈرامے لکھے جنھیں‌ تھیٹر پر بہت پذیرائی ملی۔ ان کے ڈراموں میں نظمیں بھی شامل ہوتی تھیں اور یہ اس مصنف اور شاعر کے طرزِ تحریر میں جدتِ اور انفرادیت کی ایک مثال ہے جس نے اس وقت پڑھنے اور ڈراما دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More