Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی صدر کا مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

ایرانی صدر کا مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نےکراچی میں مزار قائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،  ایرانی صدر مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔

قبل ازیں لاہور میں  ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم ریئسی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے شاعر مشرق کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،  اور کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے لاہور آمد پر اظہار تشکر کیا۔

مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More