Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔ فواد چودھری

لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے

اسلام آباد (نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے، دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔سماجی رابطے پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے، بھارتی حکومت ایک طرف بارڈر پر اشتعال انگیزی کی مرتکب ہو رہی ہے تو دوسری طرف آبی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اب ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More