Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت اور تا جروں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

ایف بی آر کے پاس کوئی قابل عمل فارمولا نہیں۔تاجر رہنماء

اسلام آباد (نیوز پلس) حکومت اور تا جروں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، مذکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم، تاجر تنظیموں نے ملک بھر میں آج بھی شٹرڈاون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے پاس کوئی قابل عمل فارمولا نہیں، ایف بی آر ٹیکس کا آسان اور سادہ طریقہ کار لانے کو تیار نہیں۔تاجروں سے مذاکرات کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسیوں میں بہتری لا رہے ہیں، 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔تاجر رہنماؤں نے پیش کش کی ہے کہ وہ حکومت کو بندگلی سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More