Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف بلڈرز کیلاش رام کاگھوٹکی میں غریب اور متوسط لوگوں کے لئے آسان اقساط پرپلاٹ دینے کا فیصلہ

حکومت کیلاش رام کے تجربے سے استفادہ حاصل کرے۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

گھوٹکی(نیوز پلس)سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف بلڈرز کیلاش رام نے گھوٹکی کی تاریخ میں مذہب،ذات پات سے ہٹ کر اوربلا تفریق ایک ایسے ہاوٗسنگ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں متوسط اور غریب گھرانوں کے لئے انتہائی آسان اقساط پر سستے پلاٹ دیں گے۔کیلاش رام گھوٹکی میں ایک انسان دوست کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔کیلاش رام کہتے ہیں کہ غریب اور متوسط طبقہ شہر میں اپنا پلاٹ یا گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اس کی بنیادی وجہ ان کے پاس نہ تو سرمایہ ہوتا ہے اور نہ ہی بزنس۔یہ لوگ مشکل سے اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرتے ہیں،،ایسے لوگوں کے لے گھوٹکی میں آسان اقساط پر پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ پلاٹ انتہائی سستے اور آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔تاکہ گاوٗ ں میں رہنے والے لوگ شہروں میں آباد ہو کر ایک نئی زندگی کا آغاز کریں اور اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دیں سکیں۔ کیلاش رام نے کہا کہ پہلے پروجیکٹ میں گھوٹکی میں لوگوں کو پلاٹ دئیے جائیں گے اس کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر شہروں میں آغاز کریں گے،،اور یہ میرا عزم ہے کہ میں سندھ میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو شہروں میں آباد کروں گا۔ اس موقع پر حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کیلاش رام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیلاش رام مذہب ذات پات سے مبرا ہو کر اور کسی بغیر کسی لالچ کے یہ پلاٹ دے رہے ہیں تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔ڈاکٹر غلام رضا چنا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر برائے ہاوٗسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ سے اپیل کی کہ وہ کیلاش رام کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں اور ان سے بھر پور تعاون کریں تاکہ ایسے نایاب لوگ ملک اور اپنے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More