Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی

 ہر کھلاڑی کو تقریباً 7 لاکھ روپے پرو لیگ میں شرکت کے سلسلے میں دیے گئے ہیں۔ چیئرمین  پی ایچ ایف  محی الدین وانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔ یہ رقم کھلاڑیوں کو آئندہ پرو لیگ اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت سے قبل پیشگی طور پر دی گئی ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کو مالی مسائل کا سامنا نہ ہو اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ اپنی کارکردگی پر فوکس کر سکیں۔ اس ادائیگی میں مختلف مدات شامل ہیں جن میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم، ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کی کوالیفکیشن بونس، اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس شامل ہیں۔

پی ایچ ایف کے چیئرمین محی الدین وانی نے بتایا کہ ہر کھلاڑی کو تقریباً 7 لاکھ روپے پرو لیگ میں شرکت کے سلسلے میں دیے گئے ہیں، جبکہ ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر تقریباً 15 لاکھ روپے فی کھلاڑی ادا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو روزانہ 110 امریکی ڈالر کے حساب سے ڈیلی الاؤنس بھی دیا گیا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ کسی بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے لیے روانگی سے پہلے ہی قومی ٹیم کے تمام واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے گئے ہیں، جو کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم آئندہ پرو لیگ میں اپنے میچز یورپ میں کھیلے گی۔ ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان ٹیم اور اسپین کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔ اس کے بعد 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف مزید چار میچز ہوں گے۔

پرو لیگ کے بعد قومی ٹیم اگست میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، جہاں اس کے میچز نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More