Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی: ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

سائرن بجنے پر عوام اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے

اسلام آباد (نیوز پلس) مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سائرن بجنے پر عوام اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس اور دفتر خارجہ کے باہر سیکرٹریز ملازمین نے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرمقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ سائرن پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مودی نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ دنیا مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔ مودی اب خوفزدہ ہے کرفیو ہٹے گا تو خونریزی ہو گی۔75 روز سے قابض مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ شیر کی پشت پر سوار مودی سمجھتے ہیں کہ 9 لاکھ سپاہ کے ذریعے اہل کشمیر کی آواز دبا کر قبضہ جمانے میں کامیاب رہیں گے۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نہیں جناب! یہ 9 لاکھ فوجی آپ کو 8 ملین کشمیریوں کو دھمکانے کیلئے درکار ہیں۔اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں چنانچہ مودی اب بری طرح خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جوں ہی کرفیو اٹھایا جائے گا زبردست خونریزی ہوگی اور کشمیریوں کو محکوم بنانے کا واحد یہی رستہ بچے گا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ ہے۔ شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکا کا کہنا تھا بھارت اسلحہ کی نوک پر کشمیریوں کو کبھی غلام نہیں رکھ سکتا۔ ایونٹ کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More