Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مستقبل قریب میں پاکستان ‘ڈیجیٹل حب’ بنے جا رہا ہے، ڈاکٹر عمر سیف

مستقبل قریب میں پاکستان ‘ڈیجیٹل حب’ بنے جا رہا ہے، ڈاکٹر عمر سیف

نگراں وزیر آئی ٹی داکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان ‘ڈیجیٹل حب’ بننے جا رہا ہے ،وزارت آئی ٹی اور گوگل کے اشتراک سے ملک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں منعقدہ 54ویں عالمی اقتصادی فورم میں نگراں وزیر آئی ٹی داکٹر عمر سیف، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت عالمی رہنماء شریک ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل ڈی سی او دیمہ الیحییٰ سے ہونے والی ملاقات میں ڈیجیٹل تعاون پر مفید گفتگو ہوئی۔

ملاقاتوں کے دوران ڈاکٹر سیف کی قطر کے وزیر آئی ٹی محمد بن علی اور روانڈا کی وزیر کمیونیکیشن پاؤلا انگیبری سے دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون، رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈ سروسز پر اہم پیشرفت متوقع ہے جبکہ ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ گوگل ہاوس کے دورہ کے دوران نائب صدر بہشاد بہزادی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں جنریٹیو اے ائی ٹیکنالوجی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری و نجی سطح پر آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کے بہتر استعمال کے لئے دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا اور وزارت آئی ٹی اور گوگل کے اشتراک سے ملک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکانلوجی میں ڈی سی او ممالک اور گوگل ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر عمر کا کہنا تھا کہ فری لانسسنگ، اسکل ڈویلپمنٹ اور ای کامرس میں پاکستانی ذہانت کی دنیا معترف ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف 15 سے 19 جنوری تک جاری عالمی اقتصادی فورم میں ڈیجیٹل پاکستان برانڈ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہیں، اس اہم موقع پر انہوں نے عالمی اداروں اور عالمی تنظیمی عہدیداران سے اہم سائیڈ لائن ملاقتیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More