Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخوسات سماعت کے لئے مقرر

مریم نواز کی درخواست پر 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

لاہور (نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے ہٹانے اور عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔مریم نواز نے یہ درخواست اپنے وکیل امجد پرویز ملک کے توسط سے دائر کی۔انہوں نے اپنی درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔مریم نواز نے موقف اپنایا کہ والد کی صحت تشویشناک ہے ان کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے، انتہائی نگہداشت کے وقت والد کے ساتھ نہ ہونے پر سخت ذہنی دباؤ میں ہوں۔لیگی(ن) نائب صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ مریم نواز نے یہ بھی استدعا کی کہ انہیں ایک مرتبہ 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور ان چھ ہفتوں کا وقت بیرون ملک روانگی کے دن سے شروع کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع پاسپورٹ بھی انہیں واپس دیا جائے۔مریم نواز کی درخواست پر 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More