Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33 فیصد ریکارڈ کمی۔ادراہ شماریات پاکستان

مالی سال 2019-20 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2019 ء) کے دوران9 ارب 54کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں

اسلام آباد(نیوز پلس)نئے مالی سال 2019-20 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2019 ء) کے دوران برآمدات میں اضافے اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملکی تجارتی صورتحال سے متعلق ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019-20 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2019 ء) کے دوران9 ارب 54کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2018ء) کی 9 ارب 11کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 43کروڑ 60لاکھ ڈالر کم رہیں۔اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 4.79 فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2019-20 ء پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2019 ء) کے دوران 19 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سا ل 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2018ء) کی 23 ارب 54 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 4 ارب 33کروڑ 50لاکھ ڈالر کم رہیں۔اسی طرح درآمدات میں 18.41 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سا ل 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2018ء) کے دوران تجارتی خسارہ 14 ارب 43کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا جو مالی سال 2019-20 ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2019 ء) کے 9 ارب 66کروڑ 80لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 4 ارب 77کروڑ ڈالر کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 33.04 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More