مائیکرو سافٹ کا بڑا اعلان ، فلسطینیوں کی نگرانی کے لئے اسرائیلی فوج کی اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کا بعد کیا گیا، بریڈ اسمتھ
مائیکرو سافٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کے اس خٖفیہ انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی بلاک کر رہی ہے جو فلسطینی شہریوں کے بڑے پیمانے پر نگرانی کے لئے کمپنی کی کاؤڈ اور اے آئی سروسز استعمال کر رہا تھا ۔
مائیکروسافٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی یونٹ نے کمپنی کی Azure کلاؤڈ پلیٹ فارم اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات اکٹھی کیں، جو کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔
کمپنی کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسرائیل کا یونٹ 8200 فلسطینیوں کے ڈیٹا کو جاسوسی اور نگرانی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج اس معلومات سے فلسطینیوں کی نقل و حرکت ، مقام اور نفارادی تفصیلات تک رسائی حاصل کر کے انہیں اپنے مقاصد کرتی تھی ۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی ہے۔ ماہرین کے مطابق مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ اس کے اپنے ملازمین اور سرمایہ کاروں کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش ظاہر کررہے تھے۔
