Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  باقر قالیباف سے ملاقات

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے  ملاقات ہوئیہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی۔

اس سے قبل انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔

عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مشترکہ اور مضبوط ہے، جو باہمی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا یہ دورہ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں ہے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More