Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا  دورہ ختم کرکے قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جب وزیراعظم کا طیارہ قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسی وقت قطری فضائیہ نے اعلیٰ سطح کی پروٹوکول سیکیورٹی فراہم کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فوری طور پر وزیراعظم کے طیارے کو اپنی حفاظتی نگرانی میں لے لیا اور پورے سفر کے دوران اس کے ساتھ موجود رہے۔ یہ خصوصی حفاظتی حصار اس وقت تک برقرار رکھا گیا جب تک طیارہ بحفاظت قطر کے ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ تک پہنچایا اور اس موقع پر فضائی نگرانی اور حفاظتی انتظامات غیر معمولی طور پر سخت تھے۔

وزیراعظم نے اس شاندار اور باوقار استقبال پر قطری قیادت اور فضائیہ کے پائلٹس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس دوستانہ اور پروٹوکول پر مبنی اقدام کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More