فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف ،چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی قیادت میں وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
