Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہیں۔سردار عثمان بزدار

سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے

لاہور(نیوز پلس) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت یہ پہلا ترجیحی اکنامک زون ہے جس کا افتتاح چھبیس دسمبر کو ہوگا۔ پچیس سے زائد چینی کمپنیوں نے اس انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان چھبیس دسمبر کو ”علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی“کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بنائے جانے والے ترجیحی اکنامک زون”علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی“پرپیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے افتتاح کے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو میں کہا کہ صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہیں۔ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More