Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عظیم بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو نواسی ویں عُرس کی تین روزہ تقریبات کراچی میں شروع ہوگئی

میئرکراچی نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز24اگست کو مقامی سطح پرتعطیل کااعلان کردیا

 

کراچی (نیوز پلس) برصغیر کے عظیم بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو نواسی ویں عُرس کی تین روزہ تقریبات کراچی میں شروع ہوگئی ہیں، نماز عشاء کے بعد محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔میئرکراچی نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز24اگست کو مقامی سطح پرتعطیل کااعلان کردیاہے، عبداللہ شاہ غازی کے عرس میں شرکت کیلئے ملک بھرسے زائرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔ زائرین کی سہولت کیلئے دودھ،شربت اورپانی کی سبیلیں لگادی گئی ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایاگیاہے۔کراچی انتظامیہ نے عرس کے موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔پولیس اوررینجرزکے جوانوں کومختلف مقامات پرتعینات کیاگیاہے جو3مختلف مراحل میں زائرین کی تلاشی پرمامور ہیں۔مزارکے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کوبندکردیا گیاہے اورزائرین کوپیدل مزارپرجانے کی اجازت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More