Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان

معصوم بچوں کے خون نے قوم کو ہر قسم کی انتہاپسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور قوم کو اس مکروہ سوچ کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم ک کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدااور اس سانحہ میں بچ جانے والوں کے لئے دعا گو ہیں،معصوم بچوں کے خون نے قوم کو ہر قسم کی انتہاپسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جہاں آج ہم اپنے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہیں اپنی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More