Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی حماد بن الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم حماد بن الخلیفہ کی دعوت پر بحرین جا رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعظم کے ساتھ کابینہ، سرکاری افسران پرمشتمل وفد بھی ہوگا۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی حماد بن الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More