Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ضلع گھوٹکی میں امن لانے والے ایس ایس پی فرخ لنجار ہیں۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

سکون کی نیند جو سوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ا یس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار اور ان کی پوری ٹیم ہے

گھوٹکی ( نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں رات کو ہم لوگ جوسکون کی نیند سوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ا یس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار اور ان کی پوری ٹیم ہے اگر یہ لوگ راتوں کو جاگ کر گشت نہ کریں گھوٹکی میں جیسے پہلے چوری ر،ڈکیتی،راہزنی جیسے واردتے ہو رہی تھی جس سے عوام خوفزدہ تھے ان کو نہ رات کو چین تھا اور نہ رات کو سکون کی نیند سو سکتے تھے لیکن اب ایس ایس پی فرخ لنجار اور ان کی ٹیم کی کاشوں سے گھوٹکی بہت پر امن ہو چکا ہے عوام اب کم از کم اب رات کو سکون کی نیند تو سو تے ہیں اور یہ سارا کریڈٹ فرخ لنجار جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے یہ بات مشاہدے میں آ ئی کہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک خلا ء رہا ہے لیکن فرخ لنجار اس بات کو یہ ممکن بنا رہے ہیں کہ پولیس اور عوام کے درمیان یہ فاصلے کم ہوں اور وہ بہت محنت کر رہے ہیں کہ پو لیس کو عوام دوست بنایا جائے اور وہ کافی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More