Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے

ملاقات میں دو طرفہ امور اور مسئلہ کشمیر پر غور کیاجائے گا

نیویارک (نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، اور یہ ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے متوقع ہے جس میں وزیراعظم عمران خان صدرٹرمپ کو مودی سرکار کا اصل چہرہ دکھائیں گے جو مقبوضہ وادی میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اس کے ساتھ ساتھ دو طرفہ امور اور مسئلہ کشمیر پر غور جائے گا۔وزیراعظم عمران خان آج ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملیں گے اور کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب بھی کریں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ، سینیگال کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
24 ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے، امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
25 ستمبر کو عمران خان اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے جہاں وہ نفرت انگیز مواد کی روک تھام سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکا میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز سے ملاقات بھی اسی روز طے ہے۔
26 ستمبر کو وزیر اعظم کی سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ہوگی، عمران خان اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں فنانس سے متعلق اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
27 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں ہوں گی اور اسی روز اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More