Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صحیفہ جبار نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟

صحیفہ جبار نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

صحیفہ جبار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر کے اکیلے گھر رہتے ہوئے وہ شدید ڈر اور خوف محسوس کرتی ہیں یہاں تک کہ خودکشی کرنے کے خیالات بھی آئے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی جہاں وہ ڈپریشن اور ذہنی حالت بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

صحیفہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ یہ دنیا مہربان نہیں ہے، لیکن برے وقتوں میں ہم ان چند دوستوں کو کال کرسکتے ہیں جو ہمارے لیے اچھا سوچتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس دوست کا نام نہیں لینا چاہوں گی لیکن میں نے کچھ روز پہلے اپنے دوست کو کال کرتے ہوئے کہا کہ میں خودکشی کررہی ہوں، میں نے 13 گولیاں کھا لی ہیں، میں اپنے ساتھ کچھ بھی کرسکتی ہوں، خضر (شوہر) بھی یہاں نہیں ہیں، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، مجھے کسی کی ضرورت ہے جو میرے ساتھ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ باتیں سن کر ان کے دوست فوری ان کے پاس پہنچ گئے، میں نے سوچا اگر چند گھبٹوں میں میرا دوست نہ پہنچتا تو میں اپنے ساتھ کچھ بھی کر سکتی تھی، اب جب میں سوچتی ہوں تو لگتا ہے کہ وہ انتہائی تکلیف دہ اور خوفناک رات تھی۔

اداکارہ صحیفہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ میں نے سوچا اگر خضر میرے پاس ہوتے تو میں بہتر محسوس کرتی لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا، جب میں کینیڈا میں تھی تب بھی ایسا ہوا تھا، مجھے ٹھیک ہونے میں 10 سے 12 دن لگے تھے۔

صحیفہ جبار نے قدرے لمبی سانسیں لیتے اور آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں واقعی بہت خوف محسوس کرتی ہوں کہ میں کسی بھی وقت اپنے ساتھ کچھ بھی کر لوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بہت عجیب جگہ ہے، جب ہم کیمرے کے سامنے اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو لوگ طعنے دیتے ہیں، لوگ تنقید کرتے ہیں کہ اداکاری کررہی ہے، توجہ حاصل کرنے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے۔

صحیفہ جبار نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں جہاں میں اس وقت ذہنی مسائل سے دوچار ہوں، کیمرا آن کر کے اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بات کرنا آسان نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More