Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں بڑی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں بڑی کمی 

وازرت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول 14 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،

 

پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے21 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 184 روپے 64 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More