Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صحت انصاف کارڈ تحریکِ انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

تھیلیسیمیا کے 30 ہزار مریضوں کو بھی صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جائیں گے

لاہور (نیوز پلس) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ صحت انصاف کارڈ تحریکِ انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے، میں 70 ہزار معذور افراد کو صحت کارڈ کی سہولت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں معذور افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدارنے کہا کہ نومبر تک ساڑھے 4 لاکھ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں، یہ کارڈ فلاحی ریاست کے قیام کی طرف اہم قدم ہے، تھیلیسیمیا کے 30 ہزار مریضوں کو بھی صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی و فلاحی کاموں پر توجہ دیئے ہوئے ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین فرض سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں صحت کے شعبے کو زیادہ توجہ نہیں ملی لیکن موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام طبقات کو صحت کے بہتر خدمات کی فراہمی پر توجہ ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ہر خصوصی فرد کی ذمہ داری ریاست پر ہے۔وزیرنے صوبے بھر میں تھیلیسیمیا کے 30 ہزار مریضوں کے لیے بھی صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More