Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے افسران، جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے افسران، جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کو اسلام آباد، شہید کیپٹن محمداحمد بدر ضلع تلہ گنگ میں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار صابر شہید، نائیک خورشید شہید، سپاہی ناصر شہید، سپاہی راجہ شہید، سپاہی ساجد شہید کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں شہدا کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدین علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ناصر شہید کی پشاور، سپاہی راجہ شہید کوہاٹ اور سپاہی ساجد کی ایبٹ آباد میں تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں شہداء کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسروں، عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More