Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ہم ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، آصف علی زرداری

 ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ہم ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، آصف علی زرداری

 وزیر خارجہ اسحاق دار، وزیر داخلہ محسن نقوی، جنرل ساحر شمشاد ویگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،مخصوص سیاسی جماعت کے ملک دشمن عناصر نے وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو بھی نہ بخشا،دفاعی زرائع

صدرمملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے،ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں،مارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ہم ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کے جنازے میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کے موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سینئر فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چکلالہ گیریژن میں صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور تعزیت کی۔بعدازاں شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More