Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سندھ کابینہ نے طُلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر لیا

طلبہ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی جبکہ یہ یونین طلبہ منتخب کر یں گے

کراچی (نیوز پلس)سندھ کابینہ نے طُلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق طلبہ یونین کے بحال کردہ طلبہ یونین بل 2019ء کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی و تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جا سکتی ہے۔طلبہ یونین کو تعلیمی سرگرمیوں کو روکنے میں اسٹوڈنٹس یا اسٹوڈنٹ گروپس میں نفرت پھلانا خلاف قانون ہوگا۔ ترجمان کے مطابق طلبہ یونین اسلحہ رکھنا، اسلحہ کا استعمال یا تعلیمی اداروں میں لانا خلاف قانون ہوگا، طلبہ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا اور نظم و ضبط پیدا کرنا، غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گی۔طلبہ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی جبکہ یہ یونین طلبہ منتخب کر یں گے، طلبہ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا۔سندھ کابینہ میں طلبہ یونین بحالی کا بل منظور ہونے کے بعد یہ بل اسمبلی میں متعارف کرکے اسٹیڈنگ کمیٹی آن لا کوبھیجا جائے گا جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کرکے بل پاس کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More