Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن آرڈیننس جاری

اسلام آباد (نیوزپلس) وفاقی کابینہ نےا نتخابی اصلاحات سے متعلقہ 2 آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پہلے آرڈنینس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن آرڈیننس جاری کیا ، آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ہے۔

صدارتی آرڈننیس کی سیکشن 94 ون کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیا ہے، آرڈینس کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائےگا۔

سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنےکے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنےکا بھی پابند ہوگا۔

آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کے لیے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کو بدلا گیا ہے۔

کابینہ کے منظور کردہ 2 آرڈیننس میں سے ایک کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرسکے گا۔

جبکہ دوسرے آرڈيننس کے تحت الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت کا بندوبست کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا ہے کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف خوش ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت یہی مطالبہ کررہی تھی، جو اب پورا ہوگیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپوزیشین طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ کا کردار نہیں دیکھتے، سو کر اٹھتے ہیں اور عمران کی مخالفت میں بیان داغ دیتے ہیں۔

جبکہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پر طنزیہ جملہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی صورت میں نابالغ سیاست ہم پر مسلط ہوگئی ہے لیکن ان کی سیاست بھی ختم ہونے والی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More