Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر پاکستان کا احتجاج

امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر پاکستان کا احتجاج

امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا علاقہ قرار دینے پر احتجاجی مراسلہ دیدیا گیا

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے، دفتر خارجہ نے

 امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش حوالے کردیا۔

نیوز پلس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق پاکستان نے امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کے بیان پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

امریکی ناظم الامور کو آج دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی سفیر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق حقائق کے منافی بیان پر سخت ڈی مارش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کو ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا اور کہا کہ امریکی ناظم الامور کو واضح کیا گیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، کشمیرکا حتمی فیصلہ متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، ڈیمارش آج اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کے حوالے کیا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More