Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی۔

اسٹیٹ بینک نے کہاکہ3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے اور سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔ یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجرا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More