Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مالی مدد کریں گے، میڈیارپورٹس

امیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مالی مدد کریں گے، میڈیارپورٹس

اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دیدی۔عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28کا دبئی ایکسپو میں آغاز  ہوگیا،جمرات کو  کانفرنس کے پہلے روز غزہ کے شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کانفرنس میں برطانیہ کے شاہ چارلس، امریکی نائب صدر کاملا ہیرس اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں پاکستانی وفد سمیت دنیا کے 192ممالک شریک ہیں۔

ماحولیاتی کانفرنس کی سربراہی مصر نے میزبان متحدہ عرب امارات کے حوالے کی۔کانفرنس میں پہلے ہی دن بڑی پیش رفت بھی سامنے آئی کہ اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مالی مدد کریں گے۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28میں متحدہ عرب امارات نے 10کروڑ ڈالر، جرمنی نے 20کروڑ ڈالر، برطانیہ نے 6کروڑ پانڈ، امریکا نے ایک کروڑ 75لاکھ ڈالر اور جاپان نے ایک کروڑ ڈالر فنڈ دینے کا اعلان کیا۔30نومبر سے شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس 12دسمبر تک جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More