Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ذکاء اشرف چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ

ذکاء اشرف چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربارہ ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کچھ روز قبل پی سی پی مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے منع کیا تھا ، ذکاء اشرف کی بطور چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو مکمل ہونا تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More