Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لیول پلینگ فیلڈ کا الزام لگانے والو! کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراو؟ مریم نواز

لیول پلینگ فیلڈ کا الزام لگانے والو! کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراو؟ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ اور انتقام کا الزام لگانے والے بتائیں کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہرا واور 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو۔ اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل میں میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، خانیوال کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا۔

مسلم لیگ(ن) کے خانیوال کے ریلوے گراونڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ خانیوال والے سردی میں بھی سب کو مات دے دیں گے، ثابت ہوگیا کہ خانیوال کے عوام اور قیادت میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی، اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل میں میدان چھوڑ کر نہ بھاگے۔ سیاست میں نشیب و فراز آتے ہیں لیکن لیڈر اور سیاسی کارکن وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتا، کارکن شیروں کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے جس پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ خانیوال کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا، 2018 میں آرٹی ایس سسٹم بند کرکے ن لیگ کو شکست دی گئی، مشکل ترین حالات میں بھی کوئی لیگی ہمیں چھوڑ کر نہیں گیا، آج پی ٹی آئی کے لوگ پریس کانفرنس کرکے بھاگ رہے ہیں، کیا نوازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کردو، کیا نوازشریف نے کہا کہ جعلی پارٹی انتخابات کراو، آج میدان میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف نے نکالے جانے پر جھوٹا سائفر لہرایا، کیا نوازشریف نے کوئی قومی راز فاش کیا، نوازشریف نکالے جانے پر چپ چاپ گھر چلا گیا، کیا نوازشریف نے جھوٹا پلسٹر چڑھایا، ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میڈیا کے سامنے ہوتے ہیں، شیر کا انتخابی نشان جعلی انٹراپارٹی الیکشن پر نہیں لیا گیا تھا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ چوری اور جعل سازی کرکے کہتے ہو سازش کی گئی، نوازشریف تم سے انتقام نہیں لے رہا، نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اب تم لوگ اپنی مظلومیت کارونا نہ رو، نوجوانوں سے پوچھتی ہوں کہ لیپ ٹاپ چاہیئے یا پیٹرول بم، ملک بھر میں نوازشریف کے منصوبے موجود ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے لوگ ن لیگ کے ساتھ نہیں نکلیں گے مگر دیکھ لیں اوکاڑہ ہو، حافظ آباد ہو یا خانیوال ہو، عوام کا سمندر بتارہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ہے، آج ہمارے سامنے میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں یہ لوگ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے، مجھے گرفتار کیا گیا اور ماں کی موت کی خبر جیل میں ملی، پانچ سال جیلیں بھگتیں مگر میں نے  اپنے باپ کا سرجھکنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ اور انتقام کا الزام لگانے والے بتائیں کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراو، 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو، پولیس والوں پر حملہ کرو، جعلی انٹراپارٹی الیکشن کرا، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرکے آگ لگاو،

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ملک کو سنوارنے اور بنانے والا نوازشریف ہے، نوازشریف عوام کی خدمت کے لیے مضبوط حکومت چاہتے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی پھرکم ہو، نوازشریف کا بیانیہ اور منشور خدمت اور ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خدمت کے نشان نوازشریف کا بیانیہ ہیں، پاکستان کی ترقی کاضامن نوازشریف ہے، عوام 8 فروری کو ن لیگ کو ووٹ دیں، عوام شیر پر ٹھپہ لگا کر اپنی ترقی پر ٹھپہ لگائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More