Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

ورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں شامل 3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا

لاہور (نیوپلس) دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں شامل 3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق دورے کے لیے اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈز 18 اور 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، اسکواڈز میں شامل چار کھلاڑیوں میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی ون ڈے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز جب کہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا کو ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ کی شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی۔

 

pcb

لیگ اسپنر یاسر شاہ تاحال گھٹنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے لہٰذا ان کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے جب کہ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا
دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر زمان کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا

ون ڈے اسکواڈ

 

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹوئینٹی اسکواڈ

 

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ
ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود شامل ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More