Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی میں امریکی فوجیوں کے 2 مقامات کو نشانہ بنایا، 500 سے زائد امریکی فوجی چھپے ہوئے تھے، ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر

دبئی میں امریکی فوجیوں کے 2 مقامات کو نشانہ بنایا، 500 سے زائد امریکی فوجی چھپے ہوئے تھے، ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر

ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج سے متعلق دو اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق سلالہ پورٹ کے قریب ایک امریکی کارگو جہاز پر حملہ کیا گیا، جبکہ دبئی میں یوکرین کی اینٹی ڈرون فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے گئے جہاں 500 سے زائد امریکی فوجی موجود تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ حملے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے گودام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ان کارروائیوں کے بعد امریکی فوج کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More