Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وظیفے کی رقم 5 ہزار سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردی گئی ہے، جو قسط وار ملے گی

کراچی (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف اب خاص کریک ڈاوٗن ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد بنیفشری تھے، بے ضابطگیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ملیر میں احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک کھلی کچہری میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں بھی اضافہ کردیا ہے، وظیفے کی رقم 5 ہزار سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردی گئی ہے، جو قسط وار ملے گی جبکہ خواتین کے بینک اکاوٗنٹس بھی بنائے جائیں گے۔ کھلی کچہری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ کے ڈی جی رحیم شاہ اور کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر ریاض الحسن بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More