Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ عائشہ خان پاکستانی ڈراموں کی مداح، کام کرنے کی خواہش

بھارتی اداکارہ عائشہ خان پاکستانی ڈراموں کی مداح، کام کرنے کی خواہش

بگارتی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ عائشہ خان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ مجھے بہت پسند ہیں۔

اداکارہ نے اقرا عزیز کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقرا بہت پیاری ہیں اور اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔

عائشہ خان ے مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت اچھا ہے ان کے ڈرامے اپنے ملک میں نہیں دیکھے  جتنے بھارت میں دیکھیں جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More