Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست

پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 200 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز کی ٹیم 200 رنز بنا سکی، سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 32، کرس جورڈن نے 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے دو، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سلمان ارشاد 3 اوورز میں 46 رنز دے کر ٹیم کے لیے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 205 رنز کا ہدف دیدیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب 46 اور حسیب اللہ خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملان 19، طیب طاہر 26 اور خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ پر افتخار احمد اور کرس جارڈن کے درمیان 28 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار پارٹنرشپ بنی لیکن دونوں ٹیم کو جیت نہ دلواسکے۔

افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 60 جبکہ کرس جارڈن نے 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ دونوں کی اننگز میں مجموعی طور پر 7 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں بھی پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More