Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان میں غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ میں 50 سے زائد لیبارٹریز غیرقانونی طور پر کام کررہی ہیں۔ سیکریٹری بی سی ایل اے ڈاکٹر محمد انور

کوئٹہ (نیوز پلس) بلوچستان میں غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بلوچستان کلینیکل لیبارٹری اتھارٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد انور نے کہا کہ کوئٹہ میں 50 سے زائد لیبارٹریز غیرقانونی طور پر کام کررہی ہیں اور ان غیرقانونی لیبارٹریز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لیبارٹریز کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جبکہ غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا آغاز کوئٹہ سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر انور نے مزید بتایا کہ لیبارٹریز کوالیفائیڈ پیتھالوجسٹس کے بغیر چلائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More