Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جاپان اور برطانیہ کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے

برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک دوسرے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے انتہائی اہم نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

جاپان اور برطانیہ کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے

برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک دوسرے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے انتہائی اہم نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدہ برطانوی اور جاپانی وزرائے اعظم نے لندن میں ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم معاہدہ ایشیاٗء پیسیفک خطے میں برطانیہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی جبکہ چین کی طرف سے درپیش چیلنچوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے کئے ٹوکیو کی یہ تازہ کوششوں کی ایک علامت تصور کیا جا رہا ہے۔یہ معاہدہ 2020 میں یورپی یونین سے ملک کی علیحدگی کے بعد برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں ایک نئے ”انڈو پیسیفک جھکاؤ“ کی عکاسی کرتا ہے۔
جبکہ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے معاہدے کو ”ایک صدی سے زیادہ عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم دفاعی معاہدہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی رسائی کا معاہدہ ہماری دونوں قوموں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ ہند، بحرالکاہل کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوط کرتا ہے اور اقتصادی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اس تازہ معاہدہ بات چیت سنء 2021 ء میں شروع ہوئی تھی جوسے ٓج کی تاریخ میں پایہ تکمیل پہنچایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More