Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کے بعد تیسرانمبر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر چلے گئے

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کے بعد تیسرانمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشن ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

امام الحق رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ عبداللّٰہ شفیق کی رینکنگ میں 11 درجے تنزلی ہوئی اور وہ 37 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ کے بالرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ  کمنز کا پہلےنمبر پر برقرار جبکہ برطانوی جینز ایندرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

بھارت کے جسپریت ہمرا تیسرے ،روی چندرن ایشون چوتھے اور اولی رابسن پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 3 درجے تنزلی کے بعد چھٹے جبکہ پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More