Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

استاد نصرت فتح علی خان کا نام تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل

امریکی جریدے رولنگ سٹون نے پاکستانی لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

استاد نصرت فتح علی خان کا نام تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل

رولنگ سٹون نے استاد نصرت فتح علی خان کا تعارف کراتے ہوئے انہیں "شہنشاہ قوالی” کہا اور انہیں قوالی کی سلطنت کا آئیکون قرار دیتے ہوئے صدیوں پر محیط ان کے خاندانی وراثت کی تعریف کی۔

میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثل گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے اور خصوصی طور پر اسی کی دہائی میں پیٹر گیبریئل کیئے "ریئل ورلڈ لیبل” کیلئے ان کی ریکارڈنگ اور پرفارمنس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔

رولنگ سٹون کے مطابق استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور مداحوں میں شہر آفاق گلوکارہ میڈونا بھی شامل تھیں جبکہ ایڈی ویڈر نے ‘ ڈیڈمین واکنگ’ کو ان کے ساتھ  مل کر گایا۔

رولنگ سٹون میں لکھے گئے مضمون نے میں جیف بکلے نصرت فتح علی خان کو ‘ میراایلوس’ کہتے تھے اور انہوں نے استاد کے ساتھ اچھے طریقے سے کام کرنے کے لئے اردو زبان بھی سیکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More