Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایلس ویلز کی رائے کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

سی پیک گیم چینجر ہے معاشی طور پر ہماری تبدیلی کا باعث بنے گا

ملتان(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے معاشی طور پر ہماری تبدیلی کا باعث بنے گا، کوئی کہتا ہے کہ سی پیک سے ہمارا قرضہ بڑھے گا تو یہ غلط ہے،ایلس ویلز کی رائے کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی رائے سے متفق نہیں ہے اس لیے ان کی رائے کو مسترد کر دیا گیا ہے، ایلس ویلز کی رائے کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو پھر سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کشمیر کمیٹی چیئرمین فخر امام اور عسکری حکام نے صورت حال سے آگاہ کیا، اب وزارت خارجہ میں اہم اجلاس بلایا جائے گا جس کی صدارت کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کی جائے گی، اجلاس میں وزیر اعظم کو آیندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انٹرنیشنل اور یو این آبزرورز کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے، بھارتی سپریم کورٹ میں بھی دیر سے ہی صحیح مگر معاملہ اٹھا ہے، جس نے تقاضا کیا کہ بھارتی حکومت کشمیر پر مؤقف پیش کرے، لیکن بھارتی حکومت اپنی ہی عدالت میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے میڈیا سے بھی گزارش کی کہ میڈیا مسئلہ کشمیر سے نظر نہیں اٹھانی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں جو شہادتیں ہو رہی ہیں ان کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جاتا، شہادتوں کی تعداد پر میڈیا کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حقائق دنیا سے چھپائے جا رہے ہیں، یو این نے کہا سلیکٹڈ یورپی یونین ممبرز کو کشمیر لے جایا جا سکتا ہے، یو ایس ڈپلومیٹ کو بھی کشمیر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔ناروے میں قرآن پاک کی بر حرمتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کل ناروے سفیر کی فوری طلبی کی گئی تھی اور انھیں تشویش سے آگاہ کیا گیا تھا، ناروے میں مقدس قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، ناروے سفیر کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More