Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف بی آر نے نئی پراپرٹی ویلیوایشن کا اطلاق 16 جنوری 2022 تک موخر کر دیا

وی آ ر سیزجنوری 2022 تک نمائیندگیوں پر حتمی فیصلہ کریں گے اور اسے نوٹیفیکشن کے لئے ایف بی آر کو ارسال کریں گے

ایف بی آر نے نئی پراپرٹی ویلیوایشن کا اطلاق 16 جنوری 2022 تک موخر کر دیا

اسلام آباد (نیوزپلس) ملک بھر سے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ٹاؤن ڈویلپرز کی جانب سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے  کے حوالے سے  موصول ہونے والی متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے بذریعہ  آفس میمورینڈم ،  جائیداد کی قیمتوں میں بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے اور انہیں معقول کرنے کیلئے  طریقہ کار پر تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں  ۔ اسی طرح یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جہاں بھی کسی اسٹیک ہولڈر کی جانب سے اوور ویلیوایشن یا انڈر ویلیوایشن  کی نشاندہی کی گئی ہو وہاں نوٹیفائیڈ ویلیوایشن ٹیبلز کا جائزہ لیا جائے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو (CCIRs) ویلیوایشن کا جائزہ لینے والی  کمیٹیاں (VRCs) تشکیل دیں گے، اور انہیں 10 دسمبر 2021 تک  نوٹیفائی کریں گے۔ کسی بھی اسٹیک ہولڈر کی جانب سے ویلیویشن کے بارے میں کوئی تحفظات ہیں  تو وہ وہ 15 دسمبر2021 تک VRC کے روبرواپنی نمائندگی  پیش کر سکتا ہے  ۔ چیف کمشنرز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے اور قیمتوں کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ نرح  شامل کریں گے، جو حال ہی میں جاری کردہ ویلیو ایشنز سے زیادہ یا کم ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 68(4)کے مطابق غیر منقولہ پراپرٹیز کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ لہٰذا ایف بی آر SRO نمبر1534-1572(i)/2021، بتاریخ  01.12.2021 نے 40 بڑے شہروں میں پراپرٹیز  کو اصل مارکیٹ ویلیو کے قریب  ترکرنے کیلئے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کئے ہیں ۔

تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے کچھ اعتراضات موصول ہوئے ہیں جو کہ نئے جاری کردہ ویلیوایشن ٹیبلز  میں بے ضابطگیوں اور نقائص کو واضح کرتے ہیں۔ اگرچہ ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کی طرف سے   موثرمشاورتی عمل کے ذریعے پراپرٹی ویلیوایشن جاری کئے گئے جس کی  وجہ سے انہیں کافی حد تک پذیرائی ملی ہے، مگر پھر بھی غلطی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا یا  انہیں  پتھر پر لکیر نہیں گردانا جا سکتا ۔

وی آ ر سیزجنوری 2022 تک نمائیندگیوں پر حتمی فیصلہ کریں گے اور اسے نوٹیفیکشن کے لئے ایف بی آر کو ارسال کریں گے۔ وی آرسیز کی طرف سے کی جانے والی تمام سفارشات کو 15 جنوری 2022 کو دوبارہ نوٹیفائی کیا جائے گا۔ جو کہ 16 جنوری 2022 کو نافذاالعمل ہو گا۔ دریں اثناءSRO نمبر1534-1572(i)/2021، بتاریخ  01.12.2021

  کو زیر التواء میں رکھا گیا ہے تاکہ جاری ٹرانزیکشنز کی رجسٹریشن کی اجازت دی جا سکے۔

واضح رہے چند دن قبل چند قبل فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور اسلام آباد اسٹیٹ اینجٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے اقدامات پر شدید رد عمل دیتے ہوئے  ایف بی آر سے پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل فلالفور واپس لینا کا مطالبہ کیا تھا اور حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت  پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل واپس نہیں  ۔ لے گی تو فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور اسلام آباد اسٹیٹ اینجٹس ایسوسی ایشن پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More